بسنتیوں کو دھچکا ‘ لاہور ہائی کورٹ نے پتنگ بازی پر سے پابندی اٹھانے کی درخواست مسترد کر دی
٭۔ ۔ ۔ بسنت کو تہوار قرار دے کر لوگوں کے گلے کاٹنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ۔ عدالت عالیہ
لاہور‘ لاہور ہائی کورٹ نے بسنت کے موقع پر پتنگ بازی کی اجازت دینے سے متعلق درخواست مسترد کر دی ۔ عدالت عالیہ نے قرار دیا کہ بسنت کو تہوار قرار دے کر لوگوں کے گلے کاٹنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے مسٹر جسٹس اعجاز احمد چوہدری نے مقامی تاجر کی جانب سے بسنت پر سے پابندی اٹھانے کی درخواست مسترد کر دی ۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ دہشت گردی کے باعث عالمی سطح پر پاکستان کا سافٹ امیج پیش کرنے کے لئے بسنت کا تہوار منانے اور پتنگ بازی کی جازت دی جائے ۔ درخواست گزار نے یہ بھی کہا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلہ کی روشنی میں تمام فریقین کا موقف سننے کے بعد فیصلہ کیا جانا ضروری تھا لیکن حکومت نے ایسا نہیں کیا ۔ عدالت نے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل ، ایڈووکیٹ جنرل اور چیف سیکرٹری سمیت فریقین کے دلائل سننے کے بعد قیمتی جانوں کے ضیا کی کسی صورت اجازت نہیں دی جا سکتی ۔ فیصلہ میں کہا گیا کہ بسنت کا تہوار منایا جا سکتا ہے لیکن پتنگ بازی نہیں کی جا سکتی کیونکہ پتنگ بازی سے جو جانی نقصان ہوتا ہے اسے قبو ل نہیں کیا جا سکتا
- ڈاکٹر قدیر کی نقل و حرکت محدود ہونی چاہیے ‘ لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر
- جج کوئی سیاستدان نہیں ، عدالت کس اختیار کے تحت بھارتی فلموں پر پابندی عائد کرے۔چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ
- اعلیٰ عدلیہ میں ججوں کی تقرری میں تاخیر کے خلاف سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر
- وزیر داخلہ رحمن ملک کی عدالت میں حاضری سے مستثنی قرار دینے کی درخواست مسترد
- وفاقی حکومت نے این آر او کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں نظرثانی کی درخواست دائر کر دی