Google

سپریم کورٹ نے پی سی او ججز کی طرف سے 31 جولائی کے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواستوں کا تفصیلی جاری کر دیا

اسلام آباد۔سپریم کورٹ نے پی سی او ججز کی طرف سے 31 جولائی کے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواستوں کا تفصیلی جاری کر دیا ہے یہ فیصلہ 87 صفحات پر مشتمل ہے 31 جولائی کے فیصلے کے نتیجے میں فارغ ہو نے والے پی سی او ججز نے نظر ثانی کی درخواستیں دائر کی تھیں ان میں ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ کے ججز شامل تھے سندھ ہائی کورٹ بار نے سندھ ہائی کورٹ کے دو ججز کے حوالے سے اس وقت پیش دائر کی تھی جس کی تفصیلی سماعت کے نتیجہ میں تقریباً40 کے قریب ججز کو اپنے عہدوں سے فارغ ہو نا پڑا تھا اور اس کے بعد جسٹس خورشید انور بھنڈر، جسٹس حسنات احمد خان،جسٹس ذوالفقار احمد چوہدری،جسٹس سجاد حسین شاہ، جسٹس شبیر رضا رضوی،جسٹس یاسمین عباسی،جسٹس محمد احسن بھون اور انوار الحق کے علاوہ حامد علی شاہ نے نظر ثانی کی درخواستیں دائر کی تھیں اور یہ موقف اختیار کیا گیا تھا کہ انہیں سماعت کے دوران اپنا موقف پیش کر نے کا موقع فراہم نہیں کیا گیا نظر ثانی کی پٹیشن کے دوران ہی ایک جج سید ذوالفقار علی بخاری کو توہین عدالت کا نوٹس بھی جاری ہوا تھا اس کا بھی اس تفصیلی فیصلے میں ذکر شامل ہے اور چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری کی سر براہی میں 14 رکنی بینچ نے اس کی سماعت کی تھی جس کا متفقہ فیصلہ جاری کر دیا گیا ہے۔

Comments are closed.